Please Wait
5484
دفتر حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای {مدظلہ العالی}:
سوال کے مفروضہ کے مطابق مالک کی طرف سے کسی فقیر کو صدقہ کے طور پر دینا چاہئیے اور احتیاط واجب کے طور پر یہ کام حاکم شرع کی اجازت سے انجام پانا چاہئیے۔
دفتر حضرت آیت اللہ العظمیٰ سیستانی {مدظلہ العالی}:
کسی متدین فقیر کو صدقہ کے طور پر دیں۔
دفتر حضرت آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی {مدظلہ العالی}:
ممکن ہونے کی صورت میں اس کے معادل کو اس کے مالک تک پہنچائیں، یا کسی صورت میں آپس میں مصلحت کریں اور اگر یہ کام ممکن نہ ہو تو کسی ثالث کے ذریعہ، یا بینک ڈرافٹ کے ذریعہ یا بذریعہ ڈاک اسے بھیجدیں۔ اور اگر اس تک رسائی نہ ہو تو اس کی نیت سے کسی فقیر کو صدقہ کے طور پر دیدیں۔
دفتر حضرت آیت اللہ ہادوی تہرانی {دامت برکاتہ} کا جواب:
اس رقم کے معادل کو روزمرہ قیمت کے مطابق اس شخص کی طرف سے ردمظالم کے عنوان سے دیدیں۔