Please Wait
5341
دعا کى نفسیات کے بارے میں تین قسم کے منابع کى طرف رجوع کیا جاسکتا هے:
الف: وه کتابیں جو دین کى نفسیات کو کلى طور پر بیان کرتى هیں ، اگر چه ان کتابوں میں دعا کى نفسیات کے بارے میں کوئى خاص باب مخصوص نه هوـ مثلاً درج ذیل کتابیں:
" دین و روان " (دین اور نفسیات)، تالیف: و یلیم جیمز، ترجمه: مهدى قائنى اور " روانشناسی دین " (دین کى نفسیات)، تالیف : مسعود آذر بایئجانى.
ب: وه کتابیں، جن میں کسى خاص فصل کو دعا کى نفسیات یا اس کے مشابه مطالب سے مخصوص کیا گیا هو،
مثلاً:
کتاب " بهداشت روان دراسلام " (اسلام میں حفضان صحت کى نفسیات)، تالیف: ڈاکٹر سید مهدى صانعى ـ
کتاب " گامى فراسوى روانشناس اسلام " (اسلام کى نفسیات سے بالا تر از ایک قدم )، تالیف: ڈاکٹر حسن محمد شرقاوى
مترجم: ڈاکٹر سید محمد باقر حجتى اور
کتاب " روانشناسى یکتا پرستى یا قانون رستگارى"، (یکتا پرستى کى نفسیات یا نجات کا قانون) تالیف: ڈاکٹر مهدى پرواـ
ج : وه کتابیں، جو خاص طور پر دعا کى نفسیات سے مخصوص هیںـ مثلاً:
" حفظان صحت کى نفسیات میں دین کا کردار " کے عنوان سے منعقده پهلى بین الاقوامى کا نفرنس میں پیش کئے گئے مقالات پر مشتمل کتاب
اس کے علاوه دعا کى الهىٰ روحانى و نفسیاتى قدر و منزلت اور عمل کے بارے میں مندرجه ذیل کتابوں کى طرف رجوع کیا جاسکتا هے:
1ـ " نور علىٰ نور "، تالیف: آیت الله حسن زاده آملى
2ـ " رازهاى نماز " ، تالیف: آیت الله جوادى آملى
3ـ " پندجاویدان " ، تالیف: آیت الله مصباح یزدىـ