اعلی درجے کی تلاش
کا
7940
ظاہر کرنے کی تاریخ: 2010/04/13
سوال کا خلاصہ
کیا امام صادق{ع} مذہب شیعہ کے بانی اور موسس ہیں؟
سوال
کیا امام صادق{ع} مذہب شیعہ کے بانی اور موسس ہیں؟
ایک مختصر

اس میں کوئی شک و شبہہ نہیں ہے کہ تشیع وہی حقیقی اسلام ہے جس کے بانی پیغمبر اسلام {ص} ہیں، جنھوں نے امت کو علی{ع} کی اطاعت کرنے کی راہنمائی فرمائی ہے تاکہ اس دروازے سے علم محمددی{ص} کے شہر میں داخل ھوسکیں-

امام صادق{ع} کے زمانے میں ایسے حالات پیدا ھوئے جس کے نتیجہ میں علوم کی ترویج کے لئے بیشتر امکانات فراہم ھوچکے تھے اور دینی معارف کے اظہار کے لئے بیشتر فرصت پیدا ھوچکی تھی- دوسری جانب ہم دیکھتے ہیں کہ شیعوں کی ستر فیصد روایتیں حضرت صادق {ع} سے نقل کی گئی ہیں، اس کے علاوہ اہل سنت کے فقہی مذاہب کی بھی اسی زمانہ میں بنیاد ڈالی گئی ہے –پس یہ دور، مذاہب اسلام کی تشکیل کا دور تھا- یہ جو امام صادق {ع} کے بارے میں رئیس مذہب شیعہ کی اصطلاح زیادہ تر استعمال ھوتی ہے، اس کی بیشتر وجہ شیعہ فقہ کے اہل سنت کے مذاہب کی نسبت سے ہے ورنہ تشیع اور مکتب امامت بنیادی معارف کے لحاظ سے فقہی مذاہب کے مقابلے میں نہیں تھا بلکہ اس بنیادی اسلامی معارف میں شامل ہے جو مکتب اہل بیت {ع} کے علاوہ کہیں بھی حاصل نہیں ھوسکتا ہے-

اس بنا پر، اس قسم کی اصطلاحات، تاریخی حالات کی عکاسی کرتی ہیں اور یہ صرف ان کا توصیفی پہلو ہے اور مکتب اہل بیت {ع} کے عنوان سے تشیع ، حقیقی طور پر سچا اسلام ہے اور دوسرے مذاہب کے مقابلے میں صرف ایک فقہی مذہب نہیں ہے- اس کے باوجود فقہ شیعہ کے لئے فخر و مباہات کا مقام ہے کہ امام صادق {ع} کے زمانہ میں دوسرے مذاہب کے ساتھ ظاہر ھوا ، اس لحاظ سے علم شریعت کا بیان بھی زیادہ تر حضرت صادق {ع} سے مخصوص رہا ہے-

دیگر زبانوں میں (ق) ترجمہ
تبصرے
تبصرے کی تعداد 0
براہ مہربانی قیمت درج کریں
مثال کے طور پر : Yourname@YourDomane.ext
براہ مہربانی قیمت درج کریں
براہ مہربانی قیمت درج کریں

زمرہ جات

بے ترتیب سوالات

ڈاؤن لوڈ، اتارنا