اعلی درجے کی تلاش
کا
5621
ظاہر کرنے کی تاریخ: 2009/04/06
 
سائٹ کے کوڈ fa1853 کوڈ پرائیویسی سٹیٹمنٹ 4569
سوال کا خلاصہ
مهربانى کرکے سفر کے حدو حدود اور معیار بیان فرمایئے ؟
سوال
شهر لاس انجلیس کے تین یا چار حصے (county) هیں اور هر حصه (county) میں کئى چھوٹے شهر هیں، لیکن یه سب لاس انجلیس میں شمار هوتے هیں (البته اس شهر کى سرحدیں دقیق طور پر مشخص نهیں هیں) ـ ان شهروں کے اندر اگر کوئى شخص مقصد "الف" پر پهنچنا چاهے وه دو راستوں سے جاسکتا هے ـ ایک راسته آبادى میں سے گزرتا هے اور دوسرا راسته کوه و بیابانوں سے گزرتا هےـ ایک مکلف کے لئے قصر یا پورى پڑھنے کے لحاظ سے نماز کا کیا حکم هے ؟
2ـ اگر شهر لاس انجلیس کى سرحدیں معین نه هوں (یعنى اس کے مشکوک علاقے هوں) تو اس صورت میں شهر کے آخرى حصه کے سلسله میں کونسا معیار قرار دیا جائے گا ؟
ایک مختصر

مذکوره سوال کے بارے میں مراجع تقلید کے درج ذیل جواب ملے هیں :

حضرت آیت الله العظمى خامنه اى (مد ظله العالى)

1ـ اگر وه اس راسته سے جانا چاهتا هو جهاں سے 8* فرسخ کا فاصله هے تو اسے نماز قصر پڑھنى چاهئے اور اگر اس راسته سے جائے جهاں سے آٹھـ فرسخ کا فاصله نهیں هے، تو نماز پورى پڑھنى چاهئے ـ

 آٹھـ فرسخ کى ابتداء کو شهر کے آخرى گھروں سے حساب کرنا چاهئےـ

* 8 فرسخ یعنى 45 کلومیٹر، اگر چه رفت و آمد کی صورت میں بھى هوـ

حضرت آیت الله العظمى مکارم شیرازى (مد ظله العالى)

1ـ معیار وه راسته هے جهاں سے جائے ـ

2ـ شهر کے آخرى گھر معیار هے ـ

حضرت آیت الله العظمى گلپایگانى (مدظله العالى)

1ـ اگر اس راسته سے جائے جو شهر کے باهر سے هے اور مقصد تک واپس نه آنے کى صورت میں تقریباً 45 کلومیٹر هو اور واپس آنے کى صورت میں 5/22 (ساڑھے بائیس ) کلومیٹر هو تو وه مسافر هے اور اس کى نماز قصر هے اور شهر کے آخرى گھر اس کے سفر کى ابتداء شمار هوں گے ـ لیکن اگر اس راسته سے جائے جو مقصد تک  پورے شهر میں سے گذرتا هو اور مکانات مقصد تک متصل هوں تو وه مسافر نهیں هے اور اس کى نماز پورى هے ـ

2ـ شهر کے آخرى رهائشی گھر، دیوار کا حکم رکھتے هیں اور شهر کا آخرى حصه سفر کى ابتداء شمار هوتا هے ـ والله العالم

دیگر زبانوں میں (ق) ترجمہ
تبصرے
تبصرے کی تعداد 0
براہ مہربانی قیمت درج کریں
مثال کے طور پر : Yourname@YourDomane.ext
براہ مہربانی قیمت درج کریں
براہ مہربانی قیمت درج کریں

زمرہ جات

بے ترتیب سوالات

ڈاؤن لوڈ، اتارنا