اعلی درجے کی تلاش
کا
7925
ظاہر کرنے کی تاریخ: 2008/02/14
سوال کا خلاصہ
پنجگانہ نمازوں میں سے ہر نماز کی فضیلت کا دقیق وقت کیا ہے؟
سوال
مہر بانی کرکے فرمائیے کہ پانچ وقت کی نمازوں کے الگ الگ وقت فضیلت کیا ہے؟
ایک مختصر
مستحب ہے کہ انسان پانچ وقت کی نمازوں کو الگ الگ پانچ وقت پر بجا لائے، یعنی ہر نماز کو اپنی فضیلت کے وقت پر بجا لائے اور نمازوں کے درمیان صرف نافلہ پڑھنے یا تعقیبات کی مقدار میں فاصلہ دنیا کافی نہیں ہے، بلکہ معیار وہی فضیلت کا وقت ہے۔
نماز ظہر کی فضیلت کا وقت شاخص کے سایہ کا خود شاخص کے برابر ھونے تک ہے﴿ یہاں پر سایہ سے مراد وہ سایہ ہے جو ظہر کے بعد پیدا ھوتا ہے۔﴾
نماز عصر کی فضیلت کا وقت شاخص کے سایہ کا خود شاخص کے برابر ھونے سے اس سایہ کے شاخص کے دوگنا ھونے تک ہے۔
نماز مغرب کی فضیلت کا وقت سورج ڈوبنے سے “حمرہ مغربیہ”﴿سورج ڈوبنے کے بعد مغرب میں پیدا ھونے والی سرخی﴾ کے زائل ھونے تک ہے۔
نماز عشاء کی فضیلت کا وقت مذکورہ سرخی ختم ھونے کے وقت سے رات کی ایک تہائی گزرنے تک ہے۔
نماز صبح کی فضیلت کا وقت اول طلوع فجر سے﴿ یعنی پو پھٹنے سے﴾ روشن ھونے تک ہے۔
 
دیگر زبانوں میں (ق) ترجمہ
تبصرے
تبصرے کی تعداد 0
براہ مہربانی قیمت درج کریں
مثال کے طور پر : Yourname@YourDomane.ext
براہ مہربانی قیمت درج کریں
براہ مہربانی قیمت درج کریں

زمرہ جات

بے ترتیب سوالات

ڈاؤن لوڈ، اتارنا