Please Wait
13053
فقه و لغت کی اصطلاح میں جنات ، ارواح و شیطانوں سے رابطه اور استفاده کرنے کا نام سحر و جادو هے [i] ۔ قرآنی ، روائی اور فقهی دلیلوں کے مطابق جادوگری انسان کی دنیوی و اخروی زندگی کے حق میں نهیں هے ۔
قرآن مجید ، جادوگری کو کفر ، بے ایمانی ، بے تقوائی ، آخرت سے بے بهره هونا [ii]، اپنے آپ سے برا معامله کرنا اور گناه و رسوائی میں اضافه سمجھتا هے [iii] ۔
مذهبی روایات ، جادوگری کو کفر [iv] قرآن سے انکار [v] ، شرک [vi] ، رحمت الٰهی [vii] ، اور دین سے دوری [viii] ، بندگی الٰهی سے بے نیاز هونا[ix] ، جهنم میں جانے کا وسیله[x] ،[xi]، اور ساحروں اور جادوگروں کو ملعون سمجھتی هیں [xii] ۔ فقهاء کرام نے بھی آیات و روایات اور جادوگری میں موجود اجتماعی ، دینی ، جسمانی اور روانی ضرر کے سبب اسے حرام قرار دیا هے [xiii]،[xiv] ۔
[i] ظاهر میں هر قسم کی تسخیر سحر و جادو میں داخل هے ، سحر کی جو بھی تعریف کریں ۔ شرح مکاسب محرمه مزجی ، سید محمد علی جزائری ۔ ج 2 ،ص112 ؛ پھر یه که شهیدیں نے فرشتوں ، جنات اور شیاطین سے خدمت لینا سحر میں شمار کیا هے ۔ همان ، ج 2 ، ص68 ؛ یا سیدھی سادھی ارواح سے مدد حاصل کرنا سحر میں شمار کیا هے ؛ همان،ج2 ،ص71
[ii] (( اور اس منتر کے پیچھے پڑگئے جسے سلیمان کے زمانه سلطنت میں شیاطین جپا کرتے تھے حالانکه سلیمان نے کفر اختیار نهیں کیا لیکن شیطانوں نے کفر اختیار کیا۔ ۔ ۔ )) [سوره بقره /102-103]، تفسیر المیزان، ج 1 ، ص234 ۔
[iii] (( یقیناً آدمیوں میں سے ﮐﭽﮭ لوگ جناتوں میں سے ﮐﭽﮭ کی پناه پکڑا کرتے تھے تو انھوں نے ان کی پریشانیاں پڑھادیں ))، سوره جن/6
[iv] الوسائل ، ج 12 ، ص 107 ۔
[v] الوسائل ، ج 12 ، ص 109
[vi] الوسائل ، ج 12 ، ص106
[vii] الوسائل ، ج 12، ص 107
[viii] الوسائل ، ج 12 ، ص108
[ix] الوسائل ، ج 12 ، ص 108
[x] بحار ، ج 58 ، ص 223
[xi] الوسائل ، ج 12، ص 107
[xii] الوسائل ، ج 12، ص 103
[xiii] مکاسب محرمه ، دسویں مسئله
[xiv] امام خمینی (ره)" هر چند ان روابط کو سحر و جادو نهیں جانا هے لیکن انھیں حرام سمجھا هے ((اور اسی سے ملحق هے ملائکه و جنات سے خدمت لینا انھیں حاضر کرنا اور مسخر کرنا ، اور روحوں کو مسخر کر کے حاضر کرنا و غیره ))" تحریر الوسیلۃ ، ج 1 ، المکاسب المحرمۃ، مسئله 16
هر چند سحرو جادو کی تعریف اور اس کے مواد کے سلسله میں فقه و لغت کی کتابوں میں بهت سی تعریفیں کی گئی هیں ، لیکن یه چیز مسلمات میں سے هے که جنات ، ارواح اور شیاطین سے رابطه کا نام سحر و جادو هے [1]
تاریخ انسانیت میں جادوگری قدیم الایام سے هے ، جس کے اور زمانه اس وقت هوتا تھا جب انبیاء (علیهم السلام) معاشرے میں نهیں هوتے تھے یا ان کی حاکمیت کم تھی لهذا ان (جادوگروں) کی کثرت حضرت نوح علیه السلام [2] اور حضرت سلیمان علیه السلام [3]
کے بعد رهی هے ، مگر جیسا که جادوگری کی تاریخ ،جنات ،ارواح اور شیاطین کا ناقص علم [4] اور ان کے رابطه کا جھوٹا دعویٰ کرنے والوں کی تاریخ گواه هے که جادوگروں نے انسانی سماج میں بهت هی زیاده ضرر پهنچایا هے چاهے دینی ضرر هو یا معنوی ضرر۔
لهذا همارے عقیده میں جنات ، ارواح اور شیاطین تک رسائی کے راستے بھی دین کے خلاف هیں [5] اور جو معلومات یه دیتے هیں اور جو اثر یه ڈالتے هیں یه بھی دیں کے خلاف هے اور اکثر ایسا هوا هے که جادوگروں نے نبوت یا مهدویت کا دعویٰ کیا هے [6]
انسان کی سعادتمندی اس میں هے که اس کی دوستی ، دشمنی ، خوشی ، ناخوشی اور اس کا سونا، جگنا، سفر اور حضر ، سب ﮐﭽﮭ دنیوی و اخروی مصلحتوں کی بنیاد پر هو ، لیکن جادوگری کی تاریخ میں اس کے برعکس هے [7] ۔
دوسرے یه که جنات و شیاطین کے مسخر کرنے اور روحوں کا حاضر کرنے میں ایک طرح سے اراده اختیار کو سلب کر کے ان پر یا جن عورتوں یا بچوں کے ذریعه یه (ارواح و شیاطین) حاضر هوتے هیں جبر اور اکراه هے جو خود ایک قسم کی اذ یت اور ضرر هے [8]
نتیجه یه نکلا که چوں که جنات ، ارواح اور شیاطین کی معلومات بھی محدود هے [9] اور ان کے اثرات بھی محدود هیں [10] ۔ دوسرے یه که اگر یه معلومات اور اثرات شیطان کی جانب سے هوں گے اور شیطان کا کام بھی گمراه کرنا اور باطل کو مزین کرنا هے لهذا [11] ان تعلقات و روابط کا کوئی بھروسه نهیں هے ۔۔
مزید معلومات کے لیئے ذیل کے عنوانات کی طرف رجوع کریں :
1. جنات سے انسان کا رابطه ، سوال نمبر556
2. دوسرے عوامل کے موجودات سے رابطه ، سوال نمبر 3116 (3389)
3. شیطان و جنات کی قدرت و طاقت ، سوال نمبر 2275 (2458)
[1] شرح مکاسب محرمه مزجی ، ج 2 ، ص67
[2] امام حسن عسکری (علیه السلام) ((حضرت نوح کے بعد جادوگروں کی کثرت هوگئی )) وسائل ، ج 12 ، ص106
[3] تفسیر المیزان ، ج 1 ، ص 237
[4] تفسیر المیزان ، ج 15 ، ص330
[5] شرح مکاسب محرمه مزجی ، ج 2 ، ص67
[6] شرح مکاسب محرمه مزجی ، ج 2 ، ص67
[7] شرح مکاسب محرمه مزجی ، ج 2 ، ص 69
[8] شرح مکاسب محرمه مزجی ، ج 2 ، ص 69
[9] الاحتجاج ، ج 2 ، ص 81
[10] الاحتجاج ، ج 2 ، ص 81
[11] سوره نساء /60 ، اور شیطان سے متعلق بے شمار دوسری آیتیں ۔