Please Wait
کا
5887
5887
ظاہر کرنے کی تاریخ:
2010/08/09
سوال کا خلاصہ
رذالت کی صفت کو کیسے دور کیا جا سکتا هے؟
سوال
میں علم کلام اور اسلامی عقائد میں پوسٹ گریجویشن کے فائنل ایر کا طالب علم هوں- هر بار میرے ذهن میں یه سوال پیدا هوتا هے که میں کیوں اب تک اپنی اخلاقی رذالتوں کا مشخص طور پر علاج نهیں کر سکا هوں؟ یعنی یه که میں جان لوں که مثلاً کس قدر میں فلاں برائی کا علاج کر سکا هوں اور مجھے اس علاج کو جاری رکھنے کے لیے کیا کرنا چاهئیے؟ یه اس حالت میں هے که میں نے مختلف کتابیں پڑھی هیں اور اس سلسله میں بعض CD بھی دقت اور غور کے ساتھه سنی هیں اور اس دوران میں نے کوشش کی که اپنی اصلاح کروں، لیکن جلدی هی کچھه مدت کے بعد غفلت کا شکار هوا اور میں نے محسوس کیا که جو کچھه میں نے پڑھا هے وه میرے بارے میں بنیادی راه حل نهیں تھا- حتی میں بهت مدت تک یه کوشش کر رها تھا که بحث کرنے کی عادت کروں اور میں نے کئی کتابیں پڑھیں لیکن پھر بھی میرا مقصد پورا نهیں هوا- مختصر یه که میں اعتقاد رکھتا هوںکه جس طرح هم اپنی جسمانی بیماریوں کے بارے میں طبیبوں سے رجوع کرتے هیں، همیں اپنی روحی اور نفسیاتی بیماریوں کے بارے میں بھی ایسا هی هونا چاهئیے- لیکن میرے لیے ایک مشکل هے اور وه یه هے که علم اخلاق کے علماء طبیبوں کے مانند دستیاب نهیں هیں، جبکه ان کا دستیاب هونا ضروری تر هے، اس کے علاوه میں قبول کرتا هوں همیں واجبات اور جو کچھه جانتے هیں اس پر عمل کرنا چاهئیے تاکه راسته کھل جائے، لیکن اسی راه میں جو مشکل میرے لیے پیدا هوتی هے وه یه هے که تمام برائیاں آپس میں پیوسته هیں اور شاید ان میں سے بعض برائیاں دوسری برائیوں کا سرچشمه هیںجو میری راه میں رکاوٹ بنی هوئی هیں-
اس بنا پر بمهربانی فرمائیے که میں کیا کروں اور اپنی بری اور رذیلانه صفتوں کو کیسے دور کروں؟ ضمناً میرا سوال ایسے اخلاقی عالم کو ڈھونڈنے کی کیفیت کے بارے میں نهیں هے جو کسی خاص ذکر کا ورود پڑھنے کو کهے، بلکه میرا مراد یهی میری مشکلات هیں ، جن کے بارے میں مجھے یقین هے-
اس بنا پر بمهربانی فرمائیے که میں کیا کروں اور اپنی بری اور رذیلانه صفتوں کو کیسے دور کروں؟ ضمناً میرا سوال ایسے اخلاقی عالم کو ڈھونڈنے کی کیفیت کے بارے میں نهیں هے جو کسی خاص ذکر کا ورود پڑھنے کو کهے، بلکه میرا مراد یهی میری مشکلات هیں ، جن کے بارے میں مجھے یقین هے-
دیگر زبانوں میں (ق) ترجمہ
تبصرے