اعلی درجے کی تلاش
کا
10368
ظاہر کرنے کی تاریخ: 2008/11/09
 
سائٹ کے کوڈ fa475 کوڈ پرائیویسی سٹیٹمنٹ 3507
سوال کا خلاصہ
اگر غلط فکر یا نا محرم سے انٹرنٹ کے ذریعه گفتگو کے سبب انسان کے اندر( آله تناسل) سے پانی نکل آئے تو کیااس پر غسل واجب هے ؟
سوال
تھوڑی سی شهوانی فکر یا کسی لڑکی سے چیٹ ( انٹرنٹ پر گفتگو) وه بھی غیر شهوانی کے سبب میرے اندرسے منی کی طرح پانی نکل جاتا هے کیا ایسی صورت میں ﻤﺠﻬ پر غسل واجب هے ؟
ایک مختصر

مراجع عظام نے اپنے رساله عملیه (یعنی توضیح المسائل) میںجو ائمه معصومین کی روایات سے ماخوذ هے ، منی کی چند علامیتیںبیان کی هیں۔

وه کهتے هیں: اگر انسان کے اندر سے کوئی رطوبت خارج هو اور وه یه نه جانتا هو که یه منی هے یا پیشاب هے یا کوئی اور چیز تواگر :1- شهوت کے ساﺘﻬ باهر نکلے ،2- اجھل کر نکلے 3- نکلنے کے بعد بدن سست هوجائے، وه رطوبت منی کے حکم میں هے ، اگر تینوں علامتیں یا ان میں سے کوئی ایک بھی نه پائی جاتی هو تو منی کے حکم میں نهیں هے ، لیکن مریض یا عورت کے لیئے یه ضروری نهیں هے که وه رطوبت اجھل کر نکلے بلکه اگر شهوت کے ساﺘﻬ نکلے تو منی کے حکم میں هے  اور اس کے بدن کا سست هونا ضروری نهیں هے[1] ۔ لهذا اگر یه شرائط نه پائے جا یئں تو منی نهیں هے اورغسل جنابت واجب نهیں هے ، لیکن کیا یه رطوبت پاک هے یا نهیں تو یه جاننے کے لیئے امام خمینی (ره) کی توضیح المسائل کے مسئله نمبر 73، اور دیگر مراجع کی توضیح المسائل میں استبراء کے باب کی طرف رجوع کرنا پڑے گا جهاں عام طور سے فرماتے هیں که وه پانی (رطوبت) جو ملاعبت(خوش فعلی)، کے وقت نکلتا هے که آپ کا سوال بھی اسی قسم کا هے ، وه پاک هے ، اسی طرح وه پانی که جو کبھی کبھی منی یا پیشاب کے بعد نکلتا هے اگر پیشاب اس سے نه ملا هو تو پاک هے [2]۔



[1]  توضیح المسائل مراجع ، ج 1 ، ص 208 ، مسئله 346

[2]  توضیح المسائل مراجع ، ج 1 ، ص 63 ، مسئله 73

دیگر زبانوں میں (ق) ترجمہ
تبصرے
تبصرے کی تعداد 0
براہ مہربانی قیمت درج کریں
مثال کے طور پر : Yourname@YourDomane.ext
براہ مہربانی قیمت درج کریں
براہ مہربانی قیمت درج کریں

زمرہ جات

بے ترتیب سوالات

ڈاؤن لوڈ، اتارنا