Please Wait
کا
6409
6409
ظاہر کرنے کی تاریخ:
2008/11/08
سوال کا خلاصہ
جسم کی خوبصوتی کے بارے میں اسلام کا نظریھ کیا ھے؟
سوال
جسم کو خوبصورت بنانے کیلئے آپریشن کرنے کا کیا حکم ھے ، جیسے آنکھوں کا لیزر سے آپریشن کرنا ، پستانوں کا بڑھانا۔ سیکشن کرنا (اضافی چربی کو نکالنا) وغیره ، اس بات کو مد نظر رکھه کر بعض لوگوں کا نقطھ نظر یھ ھے کھ یھ کام ، زندگی کے بھتر ھونے،اور معاشره میں عزت بڑھنےکا باعث بنتے ھیں۔ جبکھ بعض لوگ کھتے ھیں کھ جو کچھه خدا نے ھمیں عطا کیا ھے ھم اسے تبدیل نھیں کرسکتے ھیں۔
ایک مختصر
مراجع عظام جسم کی خوبصورتی کے بارے میں مختلف فتاوی دیتے ھیں۔
حضرت آیۃ اللھ العظمی سید علی خامنھ ای کے دفتر کا جواب:
یھ کام فی نفسھ جائز ھے۔ مگر اس صورت میں جب نا محرم کے چھونے یا دوسرے گناھوں کا باعث بنے تو اس صورت میں جائز نھیں ھے۔
حضرت آیۃ اللھ مکارم شیرازی کے دفتر کا جواب:
اگر کسی اور حرام کا باعث نھ بنے ، تو کوئی اشکال نھیں ھے لیکن اگر کسی اور حرام کا لازمھ ھو (جیسے نامحرم کی نظر یا اس کو چھونے کا سبب بنے ) تو صرف ضرورت کی بنا پر جائز ھے۔[1]
حضرت آیۃ اللھ بھجت کے دفتر کا جواب:
ان موارد میں آپریشن کرنا ، جو ضروری علاج سے متعلق نھیں ، جائز نھیں ھے۔
حضرت آیۃ اللھ فاضل لنکرانی کے دفتر کا جواب:
اگر اس طرح کی تبدیلیاں حرام کام جیسے نا محرم کا چھونا یا نظر کرنے کا سبب نھ بنے ، فی نفسھ اشکال نھیں ھے۔
دیگر زبانوں میں (ق) ترجمہ
تبصرے