Please Wait
7875
اولیاء اور صالحین کے درمیان ایسی عورتیں بھی تھیں، جنھوں نے انسانیت کی تاریخ میں توحید اور الھی اھداف کے لئے بھت قربانیاں پیش کی ھیں۔ اس لئے ان کے نام ھمیشھ انسانیت کی تاریخ میں سنھری لفظوں سے لکھے جاتے ھیں۔ انھیں خواتین میں چار ایسی عورتیں ھیں جو شرافت اور بلند مقام میں چار برتر بھشتی عورتیں جانی جاتی ھیں۔ ان کے نام بزرگی کے ساتھه لئے جاتے ھیں۔ آنحضرت نے حضرت علی سےفرمایا: کھ اے علی : عالم کی سب سے برتر عورتیں چار ھیں۔
۱۔ مریم عمران کی بیٹی۔
۲۔ خدیجھ ، خویلد کی بیٹی۔
۳۔ فاطمھ ، میری بیٹی۔
۴۔ آسیھ ( فرعون کی بیوی اور مزاحم کی بیٹی [1]
ان چار عورتوں میں سے حضرت فاطمھ سلام اللھ علیھا سب سے افضل ھے [2]
اور جیسا کھ پیغمبر اکرم صلی اللھ علیھ وآلھ وسلم کی روایات میں آیا ھے حضرت مریم کے والد کا نام عمران ، حضرت خدیجھ کے والد کا نام خویلد، حضرت فاطمھ سلام اللھ علیھا کے والد کا نام حضرت محمد صلی اللھ علیھ و آلھ وسلم اور حضرت آسیھ کے والد کا نام مزاحم تھا۔