اعلی درجے کی تلاش
کا
13112
ظاہر کرنے کی تاریخ: 2012/03/07
 
سائٹ کے کوڈ fa20021 کوڈ پرائیویسی سٹیٹمنٹ 22470
گروپ Exegesis
سوال کا خلاصہ
قرآن مجید کی "تفسیر فرات" میں سورہ "تین" کی تفسیر میں ایک حدیث نقل کی گئی ہے، جس کے مطابق "تین" سے مراد امام حسن {ع} اور "زیتون" سے مراد امام حسین{ع} ہیں۔ کیا اصولی طور پر یہ حدیث اور اس کے مانند حدیثیں قابل اعتبار ہیں؟
سوال
السلام علیکم: قرآن مجید کی "تفسیر فرات" میں سورہ "تین" کی تفسیر میں ایک حدیث نقل کی گئی ہے، جس کے مطابق "تین" سے مراد امام حسن {ع} اور "زیتون" سے مراد امام حسین{ع} ہیں۔ کیا اصولی طور پر یہ حدیث اور اس کے مانند حدیثیں قابل اعتبار ہیں؟
ایک مختصر

قرآن مجید کے ظاہری معنی کے علاوہ ممکن ہے اس کے بہت سے باطنی معنی بھی ہوں۔ مثال کے طور پر سورہ "تین" کی پہلی اور دوسری آیت میں خداوندمتعال نے تین و زیتون کی قسم کھائی ہے، ان کے ظاہری معنی وہی انجیر اور زیتون ہو سکتے ہیں، جن کو سب لوگ جانتے ہیں، یعنی انجیر اور زیتون کے میوے جو انجیر اور زیتون کے درخت کی پیداوار ہیں۔ لیکن اس کے باوجود اس کے باطنی معنی بھی ہو سکتے ہیں کہ ان میں سے ایک وہی معنی ہیں، جن کے بارے میں سوال میں اشارہ کی گئی حدیث میں بیان کیا گیا ہے، یعنی امام حسن اور امام حسین{ع} جو درخت ولایت کے میوے ہیں[1]۔

اسی طرح ان کے دوسرے معنی بھی مراد ہو سکتے ہیں، چنانچہ ایک روایت میں آیا ہے کہ تین سے مراد مدینۃ الرسول اور زیتون سے مراد مسلمانوں کا قبلہ اول بیت المقدس ہے[2]۔

اس کے علاوہ تفسیر قمی میں آیا ہے کہ انجیر، رسول خدا{ص} اور زیتون امیرالمومنین، طور سینین، حسن و حسین{ع} اور ھذا البلد الامین سے مراد ائمہ اطہار{ع} ہیں[3]۔

اس بنا پر جو حدیث "تفسیر فرات" میں نقل کی گئی ہے، وہ ان ہی مذکورہ احادیث میں سے ایک ہے جو مثال کے طور پر بیان کی گئیں۔


[1]. مجلسی، محمد باقر، بحارالانوار، ج 24، ص 105،ِ مؤسسة الوفاء، بیروت، 1409ق،"عَنْ ابْنِ دَرَّاجٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا عَبْدِ اللَّهِ (ع) يَقُولُ قَوْلُهُ تَعَالَى وَ التِّينِ وَ الزَّيْتُونِ التِّينُ الْحَسَنُ وَ الزَّيْتُونُ الْحُسَيْنُ صَلَوَاتُ اللَّهِ عَلَيْهِمَا".

[2].حر عاملی، وسائل الشیعة، ج 14، ص 361، ح 19389،مؤسسه آل البیت علیهم‏السلام، قم، 1409 ق."عَنْ أَبِي الْحَسَنِ مُوسَى بْنِ جَعْفَرٍ ع عَنْ آبَائِهِ ع قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ص إِنَّ اللَّهَ اخْتَارَ مِنَ الْبُلْدَانِ أَرْبَعَةً فَقَالَ عَزَّ وَ جَلَّ وَ التِّينِ وَ الزَّيْتُونِ وَ طُورِ سِينِينَ وَ هذَا الْبَلَدِ الْأَمِينِ التِّينُ الْمَدِينَةُ وَ الزَّيْتُونُ بَيْتُ الْمَقْدِسِ وَ طُورُ سِينِينَ الْكُوفَةُ وَ هَذَا الْبَلَدُ الْأَمِينُ مَكَّةُ".

[3]قمی، علی بن ابراهیم، تفسيرالقمي،ج ‏2،ص 429، دارالکتب، قم، 1367ھ ش، "وَالتِّينِوَالزَّيْتُونِوَطُورِسِينِينَوَهذَاالْبَلَدِالْأَمِينِ،قَالَالتِّينِ رَسُولُاللَّهِ(ص)وَالزَّيْتُونِأَمِيرُالْمُؤْمِنِينَ(ع)وَطُورِسِينِينَالْحَسَنُوَالْحُسَيْنُوَهذَاالْبَلَدِالْأَمِينِالْأَئِمَّةُ(ع)".

 

دیگر زبانوں میں (ق) ترجمہ
تبصرے
تبصرے کی تعداد 0
براہ مہربانی قیمت درج کریں
مثال کے طور پر : Yourname@YourDomane.ext
براہ مہربانی قیمت درج کریں
براہ مہربانی قیمت درج کریں

زمرہ جات

بے ترتیب سوالات

ڈاؤن لوڈ، اتارنا