اعلی درجے کی تلاش
کا
6492
ظاہر کرنے کی تاریخ: 2008/10/22
 
سائٹ کے کوڈ fa628 کوڈ پرائیویسی سٹیٹمنٹ 3343
سوال کا خلاصہ
کیا ایک مسلمان عورت کے ایک غیر اخلاقی شخص سے شادی کے سلسله میں ایک آگاه شخص اس عورت کو ان مسائل سے آگاه کر سکتا هے؟
سوال
ایک شخص مسلمان بن گیا هے اور ایک مسلمان عورت سے شادی کر نا چاهتا هے-وه مرد اس سے پهلے هم جنس پرستی میں مبتلا تھا – میں نهیں جانتا هوں که اس شخص نے اپنے ماضی کے حالات کے بارے میں اس مسلمان عورت کو کچھـ بتایا هے یا نهیں – میرے خیال میں یه مسئله بهت اهم هے اور ضروری سمجھتا هوں که اس مسلمان عورت کو اس سلسله میں آگاه کروں تاکه وه بعد میں پشیمان نه هو جائے – اس کے علاوه کیا اس مرد کا HIV(ایڈز) اورSTD(جنسی روابط سے پھیلنےوالی بیماریوں) کا ٹیسٹ کر نا ضروری هے؟ اس مشکل کا اسلامی حل کیا هے؟
ایک مختصر

مذکوره سوال کے سلسله میں مراجع تقلید کا جواب بیان کر نے سے پهلے قابل ذکر بات هے که: هر مسلمان عورت کا فریضه هے که جب کوئی شخص اس کی خواستگاری کے لئے آجائے، تو وه اس شخذص کے بارے میں تحقیق کرے تاکه هر اعتبار سے اپنی پسند کے شخص کو پا سکے اور اگر اپنے هونے والے شوهر کے بارے میں تحقیق کر نے کے لئے کسی سے سوال کرے تو سب کا فرض بنتا هے که اگر کوئی مسئله هو تو اس کو بتادیں  –لیکن اگروه عورت کسی سے کوئی سوال نه کرے تو دوسروں کا فرض نهیں هے که جو کچهـ وه جانتے هیں اسے بیان کریں-

حضرت آیت الله العظمی سیدعلی خامنه ای (مدظله العالی) کا جواب: " عورت کو اطلاع دینا ضروری نهیں هے ،مذکوره ٹیسٹ کرنا ذاتی طور پر شرعا ضروری نهیں هے-"

حضرت آیت الله العظمٰی ناصر مکارم شیرازی( مد ظله العالی) کے دفتر کا جواب:

" احتیاط یه هے که مذ کوره ٹیسٹ کر کے اپنی صحت وسلامتی کے بارے میں اطمینان حاصل کرے، اس صورت میں ضروری نهیں هے که اپنے ماضی کے بارے میں اپنی هو نے والی بیوی سے  کچھـ کهے-

حضرت آیت الله العظمی فاضل لنکرانی (رح) کے دفتر کا جواب:

یه کام انجام دینا ضروری نهییں هے – بیوی  سے کهنا اور مذکوره ٹیسٹ کرانا بھی ضروری نهیں هے –

حضرت آیت الله العظمی بحجت (مدظله العالی) کے دفتر کا جواب:

جهاں تک ممکن هو خود مرد کو چاهئے که مذکوره ٹیسٹ کرائے ، اگر اس کا مسئله مشکوک هو ، اور اگر ممکن نه هو اور بیوی کو خبر دینے میں کوئی رکاوٹ نه هو تو احتمال کا ذکر کرے نه یه که قطعی طور پر عیب کو بیان کرے جبکه قطعی نهیں هے-[1]



[1] - جامع المسائل ،ج٢،ص٤٦٨-

دیگر زبانوں میں (ق) ترجمہ
تبصرے
تبصرے کی تعداد 0
براہ مہربانی قیمت درج کریں
مثال کے طور پر : Yourname@YourDomane.ext
براہ مہربانی قیمت درج کریں
براہ مہربانی قیمت درج کریں

زمرہ جات

بے ترتیب سوالات

ڈاؤن لوڈ، اتارنا