اعلی درجے کی تلاش
کا
5502
ظاہر کرنے کی تاریخ: 2009/06/01
 
سائٹ کے کوڈ fa1448 کوڈ پرائیویسی سٹیٹمنٹ 5103
سوال کا خلاصہ
بیت الخلاء کے استعمال کا حکم کیا هے؟مجبوری کی حالت میں کس طرح آب دست کریں گے ؟
سوال
بیت الخلاء کے استعمال کا حکم کیا هے؟مجبوری کی حالت میں کس طرح آب دست کریں گے ؟
ایک مختصر
تفصیلی جواب..
تفصیلی جوابات

جواب سے پهلے مقدمه کے طور پر دو نکتوں کا بیان کرنا ضروری هے :

پهلا مقدمه :

اجابت (پیشاب ، پائخانه کرنے) کے کچھ واجبات اور کچھ محرمات هیں جن کی رعایت کرنا ضروری هے ؛ واجبات حسب ذیل هیں :

1-      اجابت اس طرح کی جائے که دوسرے افراد ( بیوی اور غیر ممیز بچے کے علاوه) انسان کی شرم گاه نه دیکھ سکیں

2-      اجابت کے وقت انسان کا چهره یا پیٹھ قبله کی طرف نه هو[1]

محرمات بھی حسب ذیل جگهیں هیں :

1-      بند گلیاں اگر وهاں کے رهنے والوں نے اجازت نهیں دی هو

2-      اس شخص کی ملکیت میں جس نے فراغت کی اجازت نه دی هو

3-      وه جگه جو کچھ لوگوں سے مخصوص هو جیسے بعض مدارس

4-      مؤمنین کی قبر پر اگر اس سے ان کی بت حرمتی هو رهی هو [2]

بعض مراجع نے توضیح المسائل میں هر وه جگه جهاں مقدسات دین یا مذهب کی بے حرمتی کا سبب بنے وهاں بھی رفع حاجت حرام قرار دی هے [3]

دوسرا مقدمه :

سبھی مراجع تقلید کے نظریه کے مطابق پیشاب کا مقام فقط پانی سے پاک هوتا هے [4] اور اگر پانی نه مل سکے تو جب پانی ملے تب اسے پاک کرے لیکن مقام غائط (پائخانه کی جگه) ذیل میں آنے والے موارد کے علاوه پانے کے بغیر بھی مثلاً پتھر ، ڈھیلے ، کپڑے و غیره سے بھی پاک کیا جا سکتا هے جس میں بعض مراجع نے تین مرتبه صاف کرنا ضروری قرار دیا هے [5]۔ وه موارد جهاں مقام غائط ( پائخانه کا مقام) بھی فقط پانی سے هی پاک هوتا هے ۔

1-      اگر پائخانه کے ساتھ دوسری نجاست جیسے خون بھی نکلے ۔

2-      اگر باهر سے کوئی نجاست پائخانه کے مقام پر لگ جائے ۔

3-      اگر پائخانه کا مقام معمول کی مقدار سے زیاده آلوده هوجائے [6] ۔

ان دو مقدمات کی روشنی میں یه واضح هوجاتا هے که :

1-   یورپی بیت الخلاء کے استعمال میں بھی عام بیت الخلاء کی طرح کوئی مضائقه نهیں هے اور شرائط کی رعایت کرنے میں دونوں کا ایک هی حکم هے ۔

2-   اگر بیت الخلاء (خواه یورپی هو یا عام) میں پانی نه هو تو مذکوره شرائط کے ساتھ پائخانه کے مقام کو پانی کے علاوه دوسری چیزوں (جو اوپر ذکر هوئی هیں ) سے بھی پاک کیا جا سکتا هے اور پیشاب کے مقام کو بعد میں دوسری جگه پاک کیا جا سکتا هے ۔

3-   یورپی بیت الخلاء اور عام بیت الخلاء میں فرق یه هے که اگر انسان یورپی بیت الخلاء میں تطهیر کے مستحبات (مثلاً استبرا) پر عمل نه کر سکے اور اس کے بعد کوئی رطوبت نکلتی هے تو وه (رطوبت) نجس هوگی اور دوباره پاک کرنے کی ضرورت هے لیکن اگر استبراء کر لیا تو بعد میں نکلنے والی رطوبت نجس نهیں هے [7] ۔



[1]  توضیح المسائل مراجع ، ج 1 ، م 57 و 59

[2]  توضیح المسائل مراجع ، ج 1 ، م 64

[3]  توضیح المسائل مراجع ، ج 1 ، م 64

[4]  توضیح المسائل مراجع ، ج 1 ، م 66

[5]  توضیح المسائل مراجع ، ج 1 ، م 68

[6]  توضیح المسائل مراجع ، ج 1 ، م 65

[7]  دیکھئے ،اجوبۃ الاستفتاءات ، آیت الله خامنه ای ، س 94

دیگر زبانوں میں (ق) ترجمہ
تبصرے
تبصرے کی تعداد 0
براہ مہربانی قیمت درج کریں
مثال کے طور پر : Yourname@YourDomane.ext
براہ مہربانی قیمت درج کریں
براہ مہربانی قیمت درج کریں

زمرہ جات

بے ترتیب سوالات

ڈاؤن لوڈ، اتارنا