Please Wait
6904
نماز صبح کا وقت:
نماز کے اوقات کا معیار طلوع آفتاب اور غروب آفتاب هے لهذا نماز صبح کا اول وقت اس وقت هوتا هے که جب رات ختم هوجائے اور مشرق سے نکلنے والی سفیدی اوپر جاکر آهسته آهسته پھیل جائے اور نماز صبح کا آخری وقت بھی طلوع آفتاب تک هے [1] ۔
اسی وقت نمازصبح کا وقت ختم هوجاتا هے اور نماز صبح قضا هوجاتی هے ۔
نماز ظهر و عصر کا وقت :
اگر زمین پر کوئی شاخص نصب کیا جائے توصبح کے وقت جب آفتاب طلوع کرتا هے تو اس وقت اس کا سایه مغرب کی جانب پڑتا هے ، سورج جتنا اوپرکی طرف جاتا هے سایه کم هوتا جاتا هے جب اس شاخص کا سایه اپنی کم سے کم مقدارکو پهنچ جائے اور مشرق کی جانب بڑھنے لگے تو ظهر شرعی کا اول وقت اور نماز ظهر کا اول وقت هے اور نماز ظهر (چار رکعت یا مسافر کے لیئے دورکعت ) پڑھنے کے بعد جوکه نماز ظهر کا مخصوص وقت هے ، نماز عصر کا وقت شروع هوجاتاهے ۔ نمازظهرکا آخری وقت غروب آفتاب سے پهلے چار یا مسافر کے لیئے دورکعت نماز پڑھنے کی مقدار تک هے اور اس کے بعد نماز ظهر قضا هوجاتی هے ۔
نماز عصر کا آخری وقت بھی اول غروب هے یعنی جب غروب آفتاب میں نماز عصر پڑھنے تک کا وقت باقی هو تو وه وقت نماز عصر مخصوص هے اور اس کے بعد نماز عصر قضا هوجاتی هے [2] ۔ هاں اگر نمازی کے پاس ایک رکعت نماز پڑھنے کا وقت غروب سے پهلے بچا هے تو یهاں اس کا فریضه یه هے که نماز کو ادا کی نیت سے پڑھے نه که قضا ء کی نیت سے هر چند باقی تین رکعت یا مسافر کی ایک رکعت نماز غروب کے بعد پڑھی جارهی هو اس لیئے که قانون یه هے که (جس نے ایک رکعت وقت کے اندر پڑھی هے ویسا هی هے جیسے اس نے پورے وقت کو درک کیا هو)
نماز مغرب و عشاء کا وقت:
مغرب کا وقت اس وقت هوتا هے که جب غروب آفتاب کے بعد مشرق کی سرخی زائل هوجائے اور یهی وقت نماز مغرب کا اول وقت هے اس وقت سے لیکر آدھی رات هونے سے پهلے دو یا چار رکعت نماز عشاء پڑھنے کے وقت تک ، اسی طرح نماز عشاء کا اول وقت غروب کے بعد مغرب کی تین رکعت نماز پڑھنے کی مقدار کے بعد سے آخری وقت بھی آدھی رات تک هے [3] ۔ لهذا طلوع آفتاب و غروب آفتاب کے وقت کو پیش نظر رکھتے هوئے روئے زمین پر کسی بھی جگه نماز کے اوقات کو با آسانی معین کیا جاسکتا هے ۔
مزه کی بات یه هے که نماز صبح اور ظهر کے اوقات میں شیعه و سنی میں کوئی اختلاف نهیں هے اور نماز مغرب بھی اهل سنت کی مغرب کی نماز کے تقریباً دس منٹ بعد پڑھی جا سکتی هے البته آپ انگلینڈ میں موجود شیعه مراکز کی طرف رجوع کر کے ان کے پاس موجوده شرعی اوقات کے انگلینڈ سےاستفاده کر سکتے هیں ۔