اعلی درجے کی تلاش
کا
6857
ظاہر کرنے کی تاریخ: 2009/04/06
 
سائٹ کے کوڈ fa1686 کوڈ پرائیویسی سٹیٹمنٹ 4565
سوال کا خلاصہ
اگر قیام عاشورا میں امام حسین (ع) کامیاب هوتے اور حکومت تشکیل دے پاتے، تو دنیا کی آج کیسی حالت هوتی؟ اور کیا اس صورت میں کوئی شخص دین اسلام کے بارے میں شک و شبهه کرسکتا تھا؟
سوال
اگر قیام عاشورا میں امام حسین (ع) کامیاب هوتے اور کفر پر غلبه پاتے اور حکومت کو اپنے هاتھـ میں لیتے، تو آج اسلام کا چهره کیسا هوتا؟ کیا اس صورت میں کوئی شخص دین اسلام کے بارے میں شک و شبهه کرسکتا تھا؟
ایک مختصر

امام حسین علیه السلام کی تحریک اور قیام کی بنیادی علت، دین اور بالمعروف و نهی عن المنکر کو احیاء کرنا اور ظالم حاکم سے مقابله کرنا تھا تا که مسلمانوں میں رائج اس طرز تفکر کو ختم کیا جائے، جس کے مطابق وه عقیده رکھتے تھے که خلیفه و اسلامی حاکم جو بھی هو اور جس ظلم کا بھی مرتکب هوجائے، پھر بھی وه خدا کا خلیفه هے اور واجب الاطاعت هے ـ اس لحاظ سے امام حسین علیه السلام کا قیام کامیاب هوا اور اس کا نتیجه نکل گیا هے ـ اگر چه اسلام کے بلند مقاصد کا محقق هونا اور معاشره کا نیکیوں کے مقام تک پهنچنا اور بهت سے شرعی احکام کا نفاذ اسلامی حکومت کی تشکیل سے وابسته هے، که امام حسین علیه السلام کے توسط سے اس حکومت کی تشکیل پانے اور ظالم حکمرانوں کو بے دخل کرنے کی صورت میں یه مقصد پورا هوتا اوراسلامی معاشره کے اس سے بهره مند هونے کے علاوه دنیا والوں کے لئے اسلام کا اصلی چهره عملاً ظاهر هوتا که یه بذات خود اسلام کے پھیلاٶ کے لئے سب سے بڑی تبلیغ تھی که افسوس یه مقصد محقق نهیں هوا ـ

تفصیلی جوابات

اس سوال کے جواب میں، سب سے پهلا قابل توجه نکته، یه هے که هر مسلمان کو خداوند متعال کی طرف سے اپنے فریضه کو پهچاننے اوراسے انجام دینے کی فکر کرنی چاهئے نه اس کے ظاهری نتیجه کے بارے میں که کیا پیش آئے ـ اگر فریضه انجام پایا توخداوند متعال کی بے انتها قدرت پر بھروسه کرنا چاهئے اور اپنی پوری توانائی کو فریضه انجام دینے میں صرف کرنا چاهئے، اس صورت میں نتیجه جو بھی هو خداوند متعال کے صالح بنده کے لئے خیر هوگی، لیکن چونکه اسلام کے بهت سے بلند مقاصد کو حاصل کرنا، معاشره کا خیر و نیکی کے مقام تک پهنچنا اور بهت سے شرعی احکام کا نفاذ اسلامی حکومت کی تشکیل پر منحصر هے ، اس لئے ائمه اطهار علیه السلام همیشه اسلامی حکومت کی تشکیل اور معاشره کی باگ ڈور کو اپنے هاتھـ میں لینا اپنے بنیادی فرائض میں سے جانتے تھے ـ اگر بظاهر کبھی انهوں نے اس کے لئے کوشش نهیں کی هے، وه ان کے حق میں معاشره کے ظاهری حالات میسر نه هونے اور لوگوں میں آمادگی کے فقدان کی وجه سے تھا ـ

ورنه، اولیائے الهٰی کے مطابق، حکومت کی صرف حکومت کے عنوان سے کوئی قدر و منزلت نهیں تھی، کیونکه وه ظاهری دنیا کو اهمیت نهیں دیتے تھے، بلکه حکومت، اس لحاظ سے ان کے لئے اهم تھی که بهت سے دینی اور آسمانی شریعت کے احکام کا نفاذ ایک صالح اور طاقت ور حکومت پر منحصر هے ـ اگر حکومت کے زمامدار خود آگاه اور قانون کے پابند هوں، تو معاشره میں عدل و انصاف قائم هوگا اور وه معاشره ترقی کرے گا، اگر چه هر زمانه میں بعض عیّار، فاسق، ناجائز منافع خور اور یا فرض ناشناس ساده لوح افراد مشکلات اور رکاوٹیں پیدا کریں گے، لیکن معاشره کی کلی حرکت مثبت هوگی ـ دوسری طرف سے جس معاشره کی باگ ڈور ناصالح افراد کے هاتھـ میں هو، تو اس معاشره میں هر قسم کا فساد اور امتیازی سلوک کا هونا ممکن هے اور جو لوگ اس قسم کے رهبروں کے فرماں بردار هوں، وه کبھی سعادت کی نعمت سے بهره مند نهیں هوں گے ـ

یه وهی امام حسین علیه السلام کی رسالت تھی که فرمایا: " میں نے بیهوه، خود غرضی اور فساد و ظلم کے لئے قیام نهیں کیا هے، بلکه صرف اپنے نانا کی امت میں اصلاح کے لئے قیام کیا هے اور میں امربالمعروف و نهی عن المنکر کرنا چاهتاهوں اور اپنے جدا مجد اور باپ کی سیرت پر عمل کرنا چاهتاهوں[1] ـ"

دوسرے الفاظ میں امام حسین علیه السلام کے قیام کی بنیادی وجه امر بالمعروف و نهی عن المنکر کو زنده کرنا اور ظالم حاکم سے مقابله کرنا تھا تا که مسلمانوں میں رائج اس غلط تفکر کو ختم کیا جائے، جس کے مطابق وه عقیده رکھتے تھے که اسلامی حاکم و خلیفه جو بھی هو اور جس قسم کا ظلم انجام دے، وه خدا کا خلیفه هے اور واجب الاطاعت هے ـ امام حسین علیه السلام کا قیام اس لحاظ سے کامیاب هوا اور اس کا نتیجه نکلا، کیونکه امام حسین علیه السلام اپنے لافانی قیام سے ایک طولانی مدت کے لئے، ایک منحرف افکار والے خلیفه کو ختم کرنے اور عام لوگوں کو یه سمجھانے میں کامیاب هوئے که خلیفه قانون ساز یه یا حکومت میں کسی قسم کا حق نهیں رکھتا هے بلکه قانون ساز یه کتاب خدا اور سیرت پیغمبر (ص) پر منحصر هے ـ اگر امام حسین علیه السلام کی تحریک نه هوتی تو اسلامی احکام میں سے بهت سے احکام تبدیل اور منحرف هو کر هم تک پهنچتے اور همارے دین کی حالت بھی وهی هوتی جس سے آج مسیحیت دوچار هوچکی هے ـ

اس لحاظ سے امام حسین علیه السلام نے دین اسلام کے احکام کے ساتھـ کھیلنے والے جھوٹے اور باطل حکام کے مقابلے میں قیام کرکے ان کے ناپاک عزائم کی راه میں رکاوٹ ڈالی اور اس طرح ان کا مقدس قیام کامیاب هوا اور حقیقت کے متلاشیوں کے لئے اسلام کا چهره واضح هوگیا ـ



[1]  بحار الانوار، ج 4، ص 329.

دیگر زبانوں میں (ق) ترجمہ
تبصرے
تبصرے کی تعداد 0
براہ مہربانی قیمت درج کریں
مثال کے طور پر : Yourname@YourDomane.ext
براہ مہربانی قیمت درج کریں
براہ مہربانی قیمت درج کریں

زمرہ جات

بے ترتیب سوالات

ڈاؤن لوڈ، اتارنا